مشرقِ وسطی میں تعینات امریکی فوج کے ایک اعلی افسر نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں کے دوران شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فضائی حملوں میں اضافے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقِ وسطی میں تعینات امریکی فوج کے ایک اعلی افسر نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں کے دوران شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فضائی حملوں میں اضافے کا امکان ہے۔ دبئی میں فضائی افواج کے سربراہان کی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی ایئر فورس کے لیفٹننٹ جنرل چارلس براون نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر میں امریکی کارروائیوں میں کمی کی بڑی وجہ خراب موسم اور برسرِ زمین موجود داعش کے دستوں کی نقل و حرکت میں کمی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے وقفے کے بعد اب ایک بار پھر شام اور عراق میں داعش کے جنگجووں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت دیکھی جارہی ہے جس کے بعد امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اتحادیوں کے فضائی حملوں میں شدت آجائے گی۔