مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے جنوبی چین کے سمندر میں امریکی طیارہ بردار جہاز پر امریکی سیکرٹری دفاع ایشٹن کارٹرکے دورے کو شدید تنقید کا نشا نہ بنایا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے ارادوں اور اقدامات کے حوالے سے ایما ندارانہ رو یہ اختیار کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین بین الاقوامی قوانین کے تمام ممالک کی نیوی گیشن اور فلا ئٹس کا احترام کرتا ہے، بین الاقوامی شپنگ لینز کے تحت ہونے والی نقل وحرکت کی کسی بھی صورت مخالفت نہیں کی جائیگی۔ چین نیوی گیشن کی ازادی کے نام پر اپنے جنوبی سمندر کے علاقہ میں فوجی اقدامات کرنے، اسے چیلنج کرنے اور دوسرے ممالک کی سلامتی اور مفادات کو دھمکانے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گا۔ انہیں امید ہے کہ امریکہ اپنے اقدامات کے حوالے سے صاف گوئی کریگا۔ امریکی سیکرٹری دفاع نے گزشتہ روز امریکی بحری جہاز روز ویلٹ کا دورہ کرتے ہو ئے کہا تھا کہ اس علاقے میں چینی رو یئے پر سخت تحفظات ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 7 نومبر 2015 - 17:13
چین نے جنوبی چین کے سمندر میں امریکی طیارہ بردار جہاز پر امریکی سیکرٹری دفاع ایشٹن کارٹرکے دورے کو شدید تنقید کا نشا نہ بنایا ہے۔