اجراء کی تاریخ: 5 نومبر 2015 - 17:37

امریکہ اور ترکی نے شام میں روسی فوج کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے بعد بحیرہ روم میں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترکی کے اخبار ڈیلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ اور ترکی نے شام میں روسی فوج کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے بعد بحیرہ روم میں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔

امریکہ اور ترکی نے 2 نومبر سے مشترکہ مشقوں کا آغاز کیا ہے یہ قوجی مشقیں ایسے وقت میں انجام پارہی ہیں جب روس کی شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کامیاب ثابت ہورہی ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کو بہانہ بنا کرانھیں ہتھیار فراہم کرتا تھا اور دہشت گردوں کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحاد کی کارروائی سنجیدگی پر مبنی نہیں تھی۔