سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ ملک سلمان اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ سلمان اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط اور علقائی مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ، اخـار الرائے الیوم کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات پچھلے کئی ماہ سے سرد ہیں۔ اردن نے یمن میں فوج بھیجنے کی سعودی عرب کی درخواست کو رد کردیا تھا۔