شامی فوج کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف برق رفتار پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے شامی فوج نے حلب کے جنوب میں وہابی دہشت گردوں سے 200 کلو میٹر کا علاقہ آزاد کرالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف برق رفتار پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے شامی فوج نے حلب کے جنوب میں وہابی دہشت گردوں سے 200 کلو میٹر کا علاقہ آزاد کرالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے صبیحہ، حمیدیہ اور المریج دیہاتوں کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ ادھرشامی فوج نے حلب سے 10 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع گاؤں خان طومان کو بھی  دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔ شامی فوج کے ذرائع کے مطابق شامی فوج نے اب تک وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے 200 کلو میٹر کا علاقہ آزاد کرالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شامی فوج نے اپنی کارروائي میں درجنوں وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں قتیبہ الثلجہ بن عبدالعزیز نامی دہشت گرد بھی شامل ہے۔ دہشت گردوں نے یوسف قشقش اور محمد شبیب دہشت گردوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

لیبلز