امریکی بحری جہاز نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازع جزائر میں گشت شروع کردی ہے جبکہ چین نے امریکہ کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بحری جہاز نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازع جزائر میں گشت شروع کردی ہے جبکہ چین نے امریکہ کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکہ جنوبی بحریہ چین میں معمول کے آپریشن کر رہا ہے جو کہ عالمی قوانین کے مطابق ہے۔ امریکی بحری جہاز نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازع جزائر سے بارہ ناٹیکل میل کے فاصلے پر گشت کیا۔ اور امریکہ نے روزانہ کی بنیاد پر علاقے کی صورتحال پر نظر رکھا ہوا ہے۔ ادھر چینی وزیر خارجہ وانگ لی نے نے کہا ہے کہ چین خطے کی صورتحال کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو امریکہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ایسے کارروائیوں سے قبل سوچ لے اور آنکھ بند کرکے خود کو مصیبت میں نہ ڈالے۔