مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں اسرائیلیوں نے مسلمانوں پر مزید حملے کیے ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں اسرائیلیوں نے مسلمانوں پر مزید حملے کیے ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید ہوگئی ہے۔ فلسطینی سیکورٹی ذرائع کے مطابق انتہا پسند یہودی نے اس وقت ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جب وہ زیتون کی فصل کاٹ رہا تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل کی دہشتگرد کارروائی کا شکار 20 سالہ فلسطینی نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔ فلسطینی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے نوجوان کو 5مرتبہ فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب اردن اور اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے علاقے میں کشیدگی میں کمی کے لیے مختلف اقدامات پر اتفاق کر لیا ہے۔