شام کے صدر بشار اسد نے روسی وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی نابودی کے بعد شام میں سیاسی حل کی راہیں ہموار ہوجائيں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے روسی وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی نابودی کے بعد شام میں سیاسی حل کی راہیں ہموار ہوجائيں گی۔

شامی صدر نے شام کے بارے میں روس کی مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ہوائی حملوں کے بعد امریکہ کے حامی دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف روس کی کارروائی حقیقت پر مبنی ہے اور دہشت گردوں کا مقابلہ نہ صرف شام کے لئے بلکہ تمام ممالک کے فائدے میں ہے۔