مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الحیات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ احمد ابو زید نے کہا ہے کہ شام کے صدربشار اسد کے اقتدار میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ شامی عوام کے ہاتھ میں ہے اور کسی دوسرے ملک کو شام کے عوام پر اپنے نظریات مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ قاہرہ اور ریاض کے تعلقات اچھے اور خوشگوار ہیں لیکن ہر حکومت کا علاقائي اور عالمی مسائل کے بارے میں اپنا اپنا ںظریہ ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں کون اقتدار میں رہے اور کون نہ رہے اس کا فیصلہ شامی عوام کے ہاتھ میں ہے اور کسی دوسرے ملک کو شامی عوام پر اپنے خیالات مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب ،قطر،امریکہ ، اسرائيل اور ترکی وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ شام کی حکومت کو گذشتہ چند سالوں سےختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انھیں اس سلسلے میں زبردست شکست اور ناکامی کا سامنا ہے کیونکہ عالمی برادری بشار اسد کے ساتھ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2015 - 00:24
مصر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے صدربشار اسد کے اقتدار میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ شامی عوام کے ہاتھ میں ہے اور کسی دوسرے ملک کو شام کے عوام پر اپنے نظریات مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔