روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس شام کے بارے میں سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس شام کے بارے میں سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی رعب کے وزیر دفاع نے روس کے صدر سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور شام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاوروف نے کہا کہ روس اور سعودی عرب کا مشترکہ نظریہ ہے اور وہ یہ ہے کہ دونوں ممالک شام میں داعش دہشت گردوں کی خلافت کے خلاف ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ سعودی عرب بھی داعش دہشت گردوں کی خلافت کے خلاف ہے اور روس بھی اس کے خلاف ہے لہذا دہشت گردوں کی خلافت کے بارے میں روس اور سعودی عرب کا نظریہ یکساں ہے۔

لیبلز