اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں شہداء منی کے لئے مجلس ترحیم منعقد ہوئی ، جس میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں شہداء منی کے لئے مجلس ترحیم  منعقد ہوئی ، جس میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ تینوں قوا کے سربراہان ،اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔مجلس فاتحہ میں قاریوں نے قرآن مجید مجید کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور اس کے بعد ذاکرین اور خطباء نے حضرت امام حسین علیہ السلام اورپیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت (ع) کی یاد میں فضائل اور مصائب پیش کئے۔

مجلس سے جناب حجۃ الاسلام صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی میں بہترین افراد شہید ہوئے ہیں جن کے خون کی ذمہ داری آل سعود کے دوش پر عائد ہوتی ہے۔

اسی طرح شہدائے منی کے ایصال ثوب کے لئے قم میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کےشبستان امام خمینی(رہ) میں بھی مجلس عزا منعقد ہوئی ، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

لیبلز