مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے حکام پر شام میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کے جنگي جہازوں کے فضائی حملوں کے بعدبوکھلاہٹ اور شدید خوف طاری ہوگیا ہے۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسیوں کو داعش پر حملے متوقف کرنے چاہییں کیونکہ اس سے دہشت گردی کو فروغ ملےگا۔ واضح رہے کہ ترکی میں داعش دہشت گردوں کی تربیت کے اہم کیمپ موجود ہیں جہاں امریکی فوجی ماہرین ہزاروں دہشت گردوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ترکی اور اس کے اتحادی ممالک شام میں بشار اسد کی حکومت کو دہشت گردوں کے ذریعہ گرانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن روس نے عملی طور پر شامی حکومت کی حمایت کرکے ترکی اور سعودی عرب کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے اور ان کے تمام شوم منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔روسی صدر کا کہنا ہے کہ شامی حکومت واحد حکومت ہے جو دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے لہذا اس صورتحال کے پیش نظر شامی حکومت کی حمایت بہت ضروری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 اکتوبر 2015 - 12:29
ترکی کے حکام پر شام میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کے جنگي جہازوں کے فضائی حملوں کے بعدبوکھلاہٹ اور شدید خوف طاری ہوگیا ہے۔