مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج پر قبضہ کرلیا،ضلع وردوج میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے دورمیان بدھ سے جھڑپیں جاری تھیں۔ضلع انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کئی گھنٹوں کی جھڑپوں کے بعد پیچھے ہٹ گئی ہے، یہ قبضہ پورے ضلع پر یا کچھ علاقوں پر کیا گیا اسکی ابھی تصدیق نہیں گئی۔ جھڑپوں میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ اس سے قبل طالبان نے قندوز پر بھی قبضہ کرلیا تھا جسے افغان سکیورٹی فورسز نے آزاد کرالیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 اکتوبر 2015 - 09:59
طالبان نے افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج پر قبضہ کرلیا،ضلع وردوج میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے دورمیان بدھ سے جھڑپیں جاری تھیں۔