روس اور چین کے وزراء خارجہ نے بعض عرب ممالک کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور چین کے وزراء خارجہ نے بعض عرب ممالک کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں ایک ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا۔

اس سے قبل روسی صدر نے کہا تھا کہ شام کے صدر بشار اسد واحد انسان ہیں جو دہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بشار اسد کی حمایت بہت ضروری ہے۔