مہر خبررساں اییجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے اہم شہر قندوز پر طالبان کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قندوز پولیس کے ترجمان سید سرور حسینی کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات سیکڑوں مسلح دہشت گردوں نے قندوز پر 3 اطراف سے حملہ کیا۔ خان آباد، چاردرہ اور شہر میں داخل ہونے کے مرکزی راستے امام ساہد پر شدید لڑائی جاری ہے۔ افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں اب تک 20 طالبان دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ادھر طالبان نے قندوز شہر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے شہر کے رہائشیوں کو تلقین کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے ہر ممکن گریز کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پکتیا میں کھیلوں کے ایک مقابلے کے دوران شدت پسندوں کے حملے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 28 ستمبر 2015 - 17:52
افغانستان کے اہم شہر قندوز پر طالبان کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔