اجراء کی تاریخ: 28 ستمبر 2015 - 01:01

نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ جاپان کے وزير اعظم نے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ  کے مطابق  نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ جاپان کے وزير اعظم نے ملاقات اور گفتگو کی۔ صدر روحانی  نے اس ملاقات میں جاپان اور ایران کے علمی اور فنی مراکز کے باہمی رابطے اور تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران جاپان کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کا خواہاں ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کی وجہ سے جاپان ایران کے درمیان  تعلقات کو فروغ دینے کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور دونوں ممالک طب، سائنس و ٹیکنالوجی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔ جاپانی وزير اعظم نے بھی اس ملاقات کے آغاز میں منی میں ایرانی حاجیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر اور ایرانی قوم کو تعزیت پیش کی۔