پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہندوستانی رویہ سے علاقائی اور عالمی امن کے لئے خطرات پیدا ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہندوستانی رویہ سے علاقائی  اور عالمی امن کے لئے خطرات پیدا ہورہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے، بھارتی رویئے سے خطے اور عالمی امن کے لئے خطرات پیدا ہورہے ہیں۔ وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی سنگین خلاف ورزیوں پراحتجاج ریکارڈ کرایا جب کہ بان کی مون نےبھی پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے کہا کہ اقوام متحدہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کو تیار ہے۔