مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں منی کے المناک حادثے میں پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبھانجے اسد مرتضیٰ گیلانی شہید ہوگئے ہیں۔اسد مرتضیٰ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ منیٰ حادثہ کے بعد سے اسد مرتضیٰ سےاب تک رابطہ نہیں ہوا، وہ اپنا تیسرا حج ادا کرنے کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔ واضح رہے کہ اسدمرتضیٰ گیلانی رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکےہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق منی حادثے میں 300 سے زائد پاکستانی لاپتہ ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 26 ستمبر 2015 - 00:18
مکہ مکرمہ میں منی کے المناک حادثے میں پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبھانجے اسد مرتضیٰ گیلانی شہید ہوگئے ہیں۔