مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنما بشیر احمد بھٹ کو ان کے 3سالہ بیٹے کے ہمراہ قتل کردیا گیا ہے۔ کشمیر رہنما بشیر احمد بھٹ اور انکے تین سالہ بیٹے کو بارہ مولا کے سوپور ٹاؤن میں گھر کے باہر فائرنگ کر کےقتل کیا گیا۔ بشیر احمد اپنے بیٹے کے ہمراہ کھیلنے میں مصروف تھے کہ چند افراد نے پہلے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا اس کے بعد بشیر احمد اور ان کےبیٹے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ ادھر اس بہمیانہ قتل کے خلاف کشمیر میں مکمل ہڑتال جاری ہے ہڑتال کی کال حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے دی گئی تھی۔ سرینگر سمیت وادی میں بازار اور دکانیں بند اور سڑکیں سنسان ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 20 ستمبر 2015 - 15:13
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنما بشیر احمد بھٹ کو ان کے 3سالہ بیٹے کے ہمراہ قتل کردیا گیا ہے۔