مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں ٹرینوں کے سلسلہ وار دھماکوں اور سیکڑوں افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں خصوصی عدالت نے 12 مسلمانوں پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے انہیں قصور وار ٹھہرایا ہے جب کہ ایک کو بے گناہ قرار دے کر رہا کردیا گیا۔خصوصی عدالت نے 37 سالہ کمال احمد انصاری، 37 سالہ تنویر احمد انصاری، 36 سالہ محمد فیصل شیخ، 30 سالہ احتشام صدیقی، 32 سالہ محمد ماجد شفیع، 41 سالہ شیخ عالم شیخ، 34 سالہ محمد ساجد انصاری، 27 سالہ مزمل شیخ، 43 سالہ سہیل محمود شیخ، 36 سالہ ضمیر احمد شیخ، 30 سالہ نوید حسین خان اور38 سال کے آصف خان کو سزا سنائی گئی ہے جب کہ ایک عبدالوحید شیخ کو بری کردیا گیا۔ مقدمے کی کارروائی جون 2007 سے شروع ہوئی جب کہ کیس کو مہاراشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت جاری رکھا گیا ۔ واضح رہے کہ 11 جولائی 2006 کو ممبئی کی سات لوکل ٹرینوں میں آرڈی ایکس دھماکہ خیز مواد سے دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 188 افراد ہلاک اور 817 زخمی ہوگئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 12 ستمبر 2015 - 00:22
ہندوستان کے شہر ممبئی میں ٹرینوں کے سلسلہ وار دھماکوں اور سیکڑوں افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں خصوصی عدالت نے 12 مسلمانوں پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے انہیں قصور وار ٹھہرایا ہے جب کہ ایک کو بے گناہ قرار دے کر رہا کردیا ہے۔