مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزير خارجہ ابراہیم رحیم پورآجکل دریائے کاسپیئن کے ماہرین کے 41 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے ماسکو کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین اس سال ایران کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ روسی صدر اس دورے کے دوران کئی یاداشتوں میں دستخط کریں گے انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں روس اور ایران کا مؤقف ایکدوسرے کے بالکل قریب ہے۔ ابراہیم رحیم پور نے کہا کہ روس اور ایران اس بات پر متفق ہیں کہ مشرق وسطی کے عوام کی مشکلات اور ہجرت میں مغربی ممالک کا ہاتھ نمایاں ہے مغربی ممالک نے مشرق وسطی میں مداخلت کرکے لاکھوں افراد کو بےگھر بنانے اور آوارہ وطن کرنےمیں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 ستمبر 2015 - 15:42
ایران کے نائب وزير خارجہ ابراہیم رحیم پور نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین اس سال ایران کا دورہ کریں گے۔