اجراء کی تاریخ: 2 ستمبر 2015 - 00:37

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف تیونس کا دورہ مکمل کرکے الجزائر پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف تیونس کا دورہ مکمل کرکے الجزائر پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ظریف الجزائر کے دو روزہ دورے کے دوران الجزائر کے صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔