بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب یورپ جانے والے تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب یورپ جانے والے تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں موجود ریڈ کریسنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں خومز کے ساحل کے قریب غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد وہاں سے 7 لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے۔

بحیرہ روم میں یہ ایک ہفتے کے دوران  تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا دوسرا واقعہ ہے چند روز قبل پیش آنے والے ایک حادثے میں 55 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

لیبلز