پاکستان کے شہر کراچی میں بھینس کالونی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں بھینس کالونی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔  ایس ایس پی  ملیر کے مطابق بھینس کالونی میں مویشیوں کے باڑے کے معاملے پر 2 گروپوں کے تنازع نے شدت اختیار کرلی اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جہاں  3 زخمی راستے میں ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔