اقوام متحدہ کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب نے منوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب نے منوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک سے کہا ہے کہ وہ یمن کے خلاف جنگ میں کلسٹر بموں سے استفادہ کو فوری طور پر بند کردیں کیونکہ ان کے اس اقدام سے یمن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہورہا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے صوبہ حج میں 7 بار کلسٹر بموں سے استفادہ کیا ہے اور یہ حملے اپریل اور جولائی کے درمیان کئے گئے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب یمن کے خلاف جنگ میں ممنوعہ ہتھیاروں اور کلسٹر بموں کا استعمال کررہا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اب تک 4 ہزار 500 افراد شہید ہوگئے ہیں  جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔