مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سری نگرمیں بادامی باغ چھاؤنی میں قائم مسجد کی دوبارہ تعمیراور مسجد میں نماز کی ادائیگی پرپابندی عائد کردی ہے۔ مقامی افرادنے فوج کے اس اقدام پر شدیدغم وغصے کااظہار کیا۔ ادھر حریت کانفرنس کاایک مشترکہ اجلاس چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیرکوپاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ اور کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہاگیا کہ پاک بھارت مذاکرات میں تعطل خطرناک ہے۔اجلاس میں میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اگر کوئی جنگ چھڑ گئی تویہ انتہائی تباہ کن ہوگی جس کے اثرات جنوبی ایشیا سے باہربھی مرتب ہوں گے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اگست 2015 - 16:15
ہندوستانی فوج نے ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سری نگرمیں بادامی باغ چھاؤنی میں قائم مسجد کی دوبارہ تعمیراور مسجد میں نماز کی ادائیگی پرپابندی عائد کردی ہے۔