مصر میں پولیس کے ریاستی ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے باہر کار بم دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 29 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں پولیس کے ریاستی ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے باہر کار بم دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 29 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مصر کی وزارتِ داخلہ کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے ضلع صوبرا میں واقع ریاستی پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکہ بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کے ذریعے کیا گیا، جسے ایک نامعلوم شخس نے کھڑاکیا تھا، دھماکے سے عمارت کی ایک دیوار منہدم ہو گئی جب کہ 6 پولیس اہلکاروں سمیت 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم مصر کی انتظامیہ نے اب تک کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔مشرقِ وسطیٰ میں سرگرم  وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، داعش نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ان کے سپاہیوں نے قاہرہ کے قلب میں واقع پولیس کی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔