اجراء کی تاریخ: 20 اگست 2015 - 00:32

سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ پر بمباری کرکے 20 یمنی شہریوں کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صوبہ الحدیدہ پر بمباری کرکے 20 یمنی شہریوں کو شہید کردیا ہے۔سعودی جنگی جہازوں نے صوبہ عمران میں بھی بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ادھراقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں میں اب تک 1000 سے زائد یمنی بچے شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ بچوں کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ پانچوں مہینوں سے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت جاری ہے جس میں اب تک 400 بچے شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یونیسف کے مطابق یمن میں ہر روز سعودی عرب کی ظالمانہ  بمباری میں 8 بچے شہید اور زخمی ہوجاتے ہیں۔