مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ اس سفر میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے دوطرفہ تعلقات ، علاقائي مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ دونوں وزراء خارجہ دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں بھی بات چیت کریں گے ۔ دونوں وزراء خارجہ ایٹمی مذاکرات کے نتائج کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 17 اگست 2015 - 11:07
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔