مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر اورسابق وزير اعظم نوری مالکی نے اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ عراق کی ارضی سالمیت کے لئے اسرائیل اور سعودی عرب بہت زيادہ خطرہ بنے ہوئے ہیں اور یہ دونوں معاند ممالک عراق کو توڑنا چاہتے ہیں۔
نوری مالکی نے کہا کہ مسلمان نبی کریم (ص) کے اہلبیت (ع) کو دوست اور ان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امت مسلمہ کے درمیان وحدت اور اتحاد کا پرچم بلند کئے ہوئے ہے انھوں نے کہا کہ شیعوں کے درمیان اتحاد سے تقریب مذاہب کی فضا پیدا ہوگی ۔ شیعہ اور سنی دونوں کو وہابی تکفیری گروپ سے زبردست خطرہ لاحق ہے وہابی گروپ اسلام کو بدنام کرنے کے لئے اسلامی ممالک میں ہولناک جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ داعش ، النصرہ ، بوکوحرام ،طالبان القاعدہ اور الشباب جیسی دہشت گرد تنظمیوں کا تعلق وہابی گمراہ فرقہ سے ہے جس کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ۔ دہشت گرد امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کی غرض سے لڑرہے ہیں۔ دہشت گردوں کو سعودی عرب ، اسرائیل اور امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے۔