اجراء کی تاریخ: 14 اگست 2015 - 13:13

افغانستان علماء کونسل نے پاکستان کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے۔

کابل میں مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان علماء کونسل نے پاکستان کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے۔ افغانستان علماء کونسل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے کابل بم دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ افغان علماء کا اجلاس کابل کے شاہ شہید علاقہ میں منعقد ہوا ۔ افغان علماء کونسل نے پاکستان کے خلاف جہاد کا اعلان اس موقع پر کیا ہے جب افغانستان کے وزير خارجہ صلاح الدین ربانی کی قیادت میں ایک اعلی وفد اسلام آباد کے دورے پر ہے۔