القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے رہنماء ایمن الظوہری نے وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے نئے سربراہ ملا اختر منصور کی اطاعت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کے ارکان ملا اختر منصور کی اطاعت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم  کے رہنماء ایمن الظوہری نے  وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان  کے نئے سربراہ ملا اختر منصور کی اطاعت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کے ارکان ملا اختر منصور کی اطاعت کریں گے۔

ایمن الظوہری نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا" القاعدہ کے رہنما ہونے کی حیثیت سے میں آپ کی اطاعت قبول کرتا ہوں بالکل اسی طرح جیسے اسامہ بن لادن اور ان کے شہید بھائیوں نے ملا عمر کو اپنی اطاعت میں قبول کیا تھا۔ملا اختر منصور کو طالبان کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے اندرونی اختلافات کا سامنا ہے۔اس ویڈیو کا آغاز اسامہ بن لادن کی ان تصاویر سے ہوتا ہے جن میں وہ ملا عمر کی اطاعت قبول کررہے ہیں۔ملا اختر منصور 31 جولائی کو نئے طالبان سربراہ بنے تھے جب اس گروپ کی جانب سے ملا عمر کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

مگر اس کے بعد طالبان کے اندر اختلافات ابھرنے لگے اور ملا عمر کے بیٹے اور بھائی سمیت کچھ اہم رہنماﺅں نے نئے طالبان رہنما کی اطاعت قبول کرنے سے انکار کردیا۔