عراق کے دارالحکومت بغداد صدر سٹی میں زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں 61 افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد صدر سٹی  میں زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں 61 افراد  جاں بحق اور 200 زخمی  ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ بارود سے بھرا ہوا ٹرک عراقی دارالحکومت  بغداد کی مصروف ترین مارکیٹ ’جمیلہ‘ میں جمعرات کی روز علی الصبح زور دار دھماکے سے اڑا دیا گیا، جس میں کم سے کم 61 افراد جاں بحق اور 200 زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

پولیس افسران کے مطابق جمعرات کے روز اس مارکیٹ میں بہت زیادہ ہجوم ہوتا ہے جہاں ملک کے دیگر صوبوں کے شہری خریداری کے لیے آتے ہیں۔تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔