مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے سابق وزير خارجہ مروان المعشر نے کہا ہے کہ داعش سے امریکہ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اس لئے امریکہ داعش کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
المعشر نے کہا کہ عرب اور مسلمان ممالک کے لئے داعش کا ثقافتی خطرہ سیاسی خطرے سے کہیں زيادہ ہے امریکہ داعش کی مدیریت کررہا ہے اور داعش کا مقابلہ کرنے میں امیرکہ بالکل سنجیدہ نہیں ہے کیونکہ امیرکہ کو داعش سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔