مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائي نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی وزارت لیبر نے اعلان کیا ہے کہ شام کے مہاجرین کو ترکی میں کام کرنے کا حق نہیں ہے کیونکہ اس سے ترکی کے مزدوروں اور کارگروں پر ظلم ہوگا ۔
شام کے ہزاروں افراد ترکی میں پناہ گزین ہیں جنھیں ایک کیمپ میں ٹھہرایاگیا ہے ترکی نے پہلے ان مہاجرین کو شامی حکومت کے خلاف بھر پور طور پراستعمال کیا اور شام کے خلاف انھیں بہت زيادہ سبز باغ دکھائے لیکن شام کی حکومت کو گرانے میں ترکی کو زبردست ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، عرب ذرائع کے مطابق شامی عوام کے خون میں ترک حکومت کے ہاتھ بھی رنگین ہیں۔