مہر خبررسان ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے عراق کے شمال میں ترکی کے ہوائی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو عراق کی ارضی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔
نبیل العربی نے ترکی پر زور دیا کو وہ پڑوسیون کے متعلق اصولوں کی پابندی کرے اور ہمسایہ ممالک کے حقوق پر حملہ کرنے سے گریز کرے ۔ نبیل العربی نے کہا کہ ترکی کو علاقہ میں کشیدگی پھیلانے سے پرہیز کرنا چاہیے اور عراق کی ارضی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔