پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے افغانستان میں طالبان کے نئے سربراہ ملا منصور کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ طالبان کے سابق سربراہ ملا عمر کے اہلخانہ اور بعض دیگر طالبان رہنماؤں نے ملا منصور کی قیادت کو ٹھکرا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے افغانستان میں طالبان کے نئے سربراہ ملا منصور کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی طالبان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ ملا منصور کی قیادت کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ طالبان کے سابق سربراہ ملا عمر کے اہلخانہ اور بعض دیگر طالبان رہنماؤں نے ملا منصور کی قیادت کو ٹھکرا دیا ہے۔

لیبلز