مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک سینئر پولیس افسر کے قافلے پر حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔اطلاعات سپریٹنڈنٹ پولیس ظہور آفریدی سریاب کے قلعی جیو علاقے میں حملہ کے دوران بال بال بچ گئے۔ کوئٹہ پولیس چیف عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو خواتین راہ گیروں کو گولیوں کے زخم آئے، جن میں سے ایک ہسپتال میں ہلاک ہوگئی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حملے میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کو علاقے میں بھیج دیا گیا۔ تاہم، اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 28 جولائی 2015 - 00:37
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک سینئر پولیس افسر کے قافلے پر حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔