اجراء کی تاریخ: 26 جولائی 2015 - 19:29

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں لال پور میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں لال پور میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بارڈر کے قریب افغان صوبے ننگر ہار میں لال پور میں امریکی ڈرون طیارے نے دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت فوری طور پر سامنے نہ آسکی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی جاسوس ڈرون طیارے نے 2 میزائل داغے جس سے دہشت گردوں کا ٹھانہ تباہ ہو گیا۔ حملے میں 5 دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ کئی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔