اجراء کی تاریخ: 25 جولائی 2015 - 19:47

شام کے صوبہ حمص میں شامی فوجیوں کی کارروائی میں کئی درجن وہابی داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حمص میں شامی فوجیوں کی کارروائی میں کئی درجن وہابی داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شامی لڑاکا طیاروں نے حمص کے مشرق میں واقع علاقہ الفرقلس پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی درجن داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شام اور رعاق میں داعش دہشت گردوں کو زبردست ناکامی کا سامنا ہے کیونکہ ان کے آقاؤں نے ان کی حمایت اب ترک کردی ہے۔