افغانستان کے شمالی علاقے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں کم سے کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی علاقے کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں کم سے کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ بدھ کی صبح صوبہ فاریاب کے ضلع المار میں ہوا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے طالبان کی جانب سے افغان فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں اب تک سینکٹروں پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔