مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں غربت سے تنگ کسانوں میں خود کشیوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کسانوں میں خودکشیوں کا سب سے زیادہ رجحان بھارتی ریاست کرناٹکا میں دیکھا جارہا ہے اور ریاست کے مختلف علاقوں میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران کسانوں کی خود کشی کے 7 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ رپورٹ نہ ہونے والے واقعات کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بھی صرف 7 ماہ کے دوران کسانوں کی خود کشی کے اب تک 1300 سے زائد واقعات رونما ہو چکے ہیں جو 1981 میں پورے سال ہونے والے واقعات سے بھی زیادہ ہیں۔ مہاراشٹر میں 2013 میں کسانوں کی خود کشی کے 1296 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 22 جولائی 2015 - 22:06
ہندوستان میں غربت سے تنگ کسانوں میں خود کشیوں میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔