مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے پاکستان کو ایل او سی پر سیزفائر کی مبینہ خلاف ورزی کی صورت میں ایک بار پھر غیرمتوقع نقصانات کی دھمکی دی ہے۔
ہندوستانی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی فوج کی 16ویں کور کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے منگل کے روز دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی جاری رکھی تو اسے غیرمتوقع نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ سرحد پار کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو لائن آف کنٹرول پر مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ ہمیں ان عناصر کو غیرمتوقع نقصان پہنچانا ہو گا تاکہ وہ مستقل میں دوبارہ ایسا نہ کریں۔
ادھر بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے عید کے موقع پر پونچھ سیکٹر میں شیلنگ کی گئی جس میں5 شہری زخمی ہوئے ہیں۔