مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہرممبئی سمیت 2 ہندوستانی ریاستوں میں موسلا دھار بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جب کہ مختلف حادثات و واقعات میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاستوں مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ میں گذشتہ دو روزسے مسلسل بارش کے باعث 22 افراد ہلاک گئے اور بہت سے لوگوں کے سیلاب میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جب کہ ممبئی میں گزشتہ رات ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا اورریل اورسڑکوں پرآمدورفت بھی بری طرح متاثرہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے قریب ضلع سیہور میں 10 افراد بارش کے پانی میں بہہ گئے جب کہ اب تک 8 لاشوں کو پانی سے نکالا جا چکا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 جولائی 2015 - 00:54
ہندوستان کے شہرممبئی سمیت 2 ہندوستانی ریاستوں میں موسلا دھار بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جب کہ مختلف حادثات و واقعات میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔