مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کے وزراء خارجہ نے ایران اور گروپ1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کو منظور کرلیا ہے جس کے بعد یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔
ادھر سکیورٹی کونسل بھی آج ایک قرارداد کے ذریعہ اپنی ان چھ قراردادوں کو ختم کردےگی جن میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ امریکی کانگریس بھی 60 دن کے بعد ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے حق میں یا مخالفت میں اپنا ووٹ ڈالے گی امریکی کانگرس کی مخالفت کی صورت میں امریکی صدر اسے ویٹو کرکے معاہدے کو سرانجام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔