عراق کےصوبہ دیالہ کے قصبے خان بنی سعد کے ایک بازار میں عید کی رات سلفی وہابی دہشت گردوں کے کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 115 ہوگئی ہے دھماکے کی ذمہ داری وہابی تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کےصوبہ دیالہ کے قصبے خان بنی سعد کے ایک بازار میں  عید کی رات سلفی وہابی دہشت گردوں کے کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 115 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی صوبے دیالہ کے قصبے بنی سعد کے بازار میں کل رات  اس وقت دھماکہ ہوا جب لوگ عید الفطر منانے کی تیاری کررہے تھے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

صوبہ دیالہ کی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام پارکوں اور تفریح گاہوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ مزید ایسے حملوں سے بچاجا سکے۔وہابی تنظیم داعش نےبم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ایک رکن نے کار میں موجود 3 ٹن بارودی مواد دھماکہ کیا ہے۔