اجراء کی تاریخ: 17 جولائی 2015 - 05:40

قطر کے وزیر خارجہ نے ایران اور گروپ1+5 کے درمیان جامع معاہدے کو علاقائی اور عالمی سطح پر مثبت اور مفید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور قطر کے درمیان تاریخی روابط ہیں اور قطر ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن حل کی حمایت کرتا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے امریکی چینل سی این این کے ساتھ گفتگو میں ایران اور گروپ1+5 کے درمیان جامع معاہدے کو علاقائی اور عالمی سطح پر مثبت اور مفید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور قطر کے درمیان تاریخی روابط ہیں اور قطر ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن حل کی حمایت کرتا رہا ہے۔ العطیہ نے کہا کہ قطر کا مؤقف اسرائیل کے مؤقف سے مختلف ہے قطر اس بات کا خواہاں ہے کہ علاقہ میں کسی بھی ملک کے پاس منجملہ اسرائیل اور ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہییں ۔ العطیہ نے کہا کہ اس معاہدے سے ایران اور علاقائي ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور امید ہے کہ ایران اس فرصت سے بھر پور فائدہ اٹھائے گا۔