مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم المقدس میں آیت اللہ مکارم شیرازی نےعالمی یوم قدس کی عظیم ریلی میں شرکت کی اور نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے ظالمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا سکوت در حقیقت ان کی ذلت اور رسوائی کا باعث ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودیوں اور یہودیوں کا ہدف صرف اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بربریت اور جارحیت ہے اور یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں سے صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ اسرائیل اور آل سعود ہولناک جرائم کے ارتکاب میں ایکدوسرے سے سبقت لے رہے ہیں اور آل سعود اور آل یہود دونوں اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2015 - 15:37
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے ظالمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا سکوت در حقیقت ان کی ذلت اور رسوائی کا باعث ہے۔