مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کی وہابی داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے شامی فوج دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئےالزبدانی شہر میں داخل ہوگئی ہے ۔
الزبدانی شہر شام اور لبنان کی سرحد پر واقع ہے جو دمشق سے 45 کلو میٹر دور ہے شامی فوج نے الزبدانی کے مغرب میں الجمعیات علاقہ پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ شامی فوج نے دہشت گردوں کو امداد پہنچنے کے تمام راستے بھی بند کردیئے ہیں۔