اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اسلامی ممالک کے سفراء کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر اسلامی ممالک کی عدم توجہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام نے فلسطینیوں کو فراموش کردیا ہے جبکہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اسلامی ممالک کے سفراء کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر اسلامی ممالک کی عدم توجہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام نے فلسطینیوں کو فراموش کردیا ہے جبکہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ ہے۔

لاریجانی نے کہا کہ عالمی منہ زور طاقتیں دہشت گرد گروہ تشکیل دیکر اسلامی ممالک میں بحران پیدا کررہی ہیں اورعراق ، شام اور یمن اس کی واضح مثال ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ اسلامی فورس تشکیل دیں انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں اسلامی ممالک نے اپنی اخلاقی اور اسلامی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا۔ لاریجانی  نے کہا کہ امت اسلامی میں اتحاد کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ لاریجانی نے ویانا میں  گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صحیح سمت میں جارہے ہیں۔